۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
تاجانی بلینکن

حوزہ/ گروپ آف سیون نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے بچوں کے قاتل نیتن یاہو کی عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے گرفتاری کے حکم پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گروپ آف 7 کے وزرائے خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نیتن یاہو کی گرفتاری کے حکم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں گے۔

گروپ آف 7 کے وزراء نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر بین الاقوامی انسانی قوانین کے حوالے سے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں اور ہم اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

واضح رہے کہ گروپ آف 7 صنعتی ممالک یعنی کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی (میزبان)، جاپان، برطانیہ اور امریکہ پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ اور لبنان کے معصوم بچوں کے قاتل نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جس سے صیہونی حکام اور امریکہ ناراض ہو گئے، جبکہ امریکہ نے جو کہ عالمی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے، عدالت کے دائرہِ اختیار کو مسترد کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .